ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / امریکا نے بشارالاسد مخالف باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

امریکا نے بشارالاسد مخالف باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی

Sat, 22 Jul 2017 19:02:41  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن22جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا نے شامی صدر بشارالاسد کی مخالف فورسز کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی ہے۔ ایک اعلیٰ امریکی جنرل نے تصدیق کی ہے کہ صدر ڈونڈ ٹرمپ کی ہدایات پر باغیوں کو مسلح کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی فورسزاعتدال پسندباغیوں کو تربیت اور ہتھیار فراہم کر رہی تھیں۔ امریکی خصوصی فورسز کے کمانڈر ٹونی تھومس کے مطابق یہ اقدام روس کورعایت دینے سے متعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سن 2013ء میں امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے شامی باغیوں کوہتھیاروں کی فراہمی کا آغاز کیا تھا۔
 


Share: